اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شہروں تعز اور اب پر آل سعود اور اس کے اتحادیوں کے دسیوں طیارے پرواز کر رہے ہیں- ادھر جنگی طیاروں نے سنیچر کو ایک بار پھر صنعا، تعز، صعدہ اور شبوہ میں حوثی تحریک کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کر دی ہے- صنعا کے عوام نے جمعرات کو احتجاجی مظاہرہ کر کے آل سعود کی جارحیت اور حوثیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موقف کی مذمت کی- یہ مظاہرہ صنعا میں تغییر اسکوائر پر ہوا- ملت یمن ایسے حالات میں مظاہرے کر رہی ہے کہ جب عالمی برادری اس پر جاری جارحیت کے بارے میں اپنا سکوت توڑنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے- سعودی عرب کے فوجی ذرائع کے مطابق نجران کے علاقے میں سعودی بارڈر سکیورٹی فورسز اور حوثیوں کے جوانوں کے درمیان شدید جنگ ہو رہی ہے- سعودی عرب نے یمن کی سرحدوں پر اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ہزاروں رضاکاروں کے ہمراہ جازان کے علاقے میں سکیورٹی انتظامات کئے ہیں-
.....



















































.......
/169